نئی دہلی،27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دفاعی خریداری کونسل (ڈياے سی) نے بدھ کو 2700 کروڑ روپے قیمت کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی صدارت میں کونسل کی ایک میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ڈياے سی دفاعی سازوسامان کی خریداری سے متعلق سپریم ادارہ ہے۔اس کے تحت ہندوستانی بحریہ کے لئے تین کیڈٹ تربیت بحری جہازوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔یہ تربیت حاصل کر رہی خواتین حکام سمیت کیڈٹ افسران کی ٹریننگ کے لئے استعمال ہوں گے۔یہ جہاز میڈیکل سروسز، انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف مہیا کرانے کے قابل ہیں۔اس کے علاوہ ان سے امداد اور تلاشی مہم کوبھی چلایا جا سکتا ہے۔